قومی کھیل کو گراس روٹ لیول سے ایک مربوط نظام کے تحت تربیت دی جائے گی ۔ شیخ محمد اسلم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب سپورٹس بورڈ نے ضلعی سطح پر کھیلوں کو مذید فروغ دینے کے لیے ضلعی کو چز کا تقرر کرکے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کی ہے قومی کھیل کو گراس روٹ لیول سے ایک مربوط نظام کے تحت تربیت دی جائے گی،سکول،کالج اور کلب کی سطح ہاکی کی نرسری کو آگے لایا جائے گا،محدود وسائل کے باوجود پنجاب سپورٹس بورڈ نے تمام کھیلوں کی یکساں ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ہیں اب ضلعی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھرپور مدد ملے گی،میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افرزائی کے لیے معیار پر پورا اُترنے والے کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتیں فراہم کرنے میں پنجاب سپورٹس بورڈ ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب کے کھیلوں کی ترقی کے لیے میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اُٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کے دورس نتائج مرتب ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے