قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام بطور ایم این اے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وہ رکن قومی اسمبلی نہیں رہے،قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام بطور ایم این اے ہٹا دیا گیا،ویب سائٹ پر حلقوں کی ترتیب میں این اے 119 کے بعد 121 کا تذکرہ ہے جبکہ این اے 120 لاہور کو ہٹا دیا گیا ہے جہاں سے نواز شریف منتخب ہوئے تھے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی نواز شریف کی ڈی نوٹیفکیشن سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے پاناما فیصلے کے بعد نواز شریف آج وزیر اعظم ہاﺅس سے پنجاب ہاﺅس منتقل ہو جائیں گے جہاں عبوری وزیر اعظم سے متعلق مشاورت کے لیے (ن) لیگ کا اہم اجلاس ہو گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے