قدرت کا انمول کرشمہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قدرت کا انمول کرشمہ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا،والدین اور ہسپتال انتظامیہ خوشی سے نہال،تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چک نمبر 9L/164 کے رہائشی مسز انجنیر محمد ارسلان نے آج شام بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا جن میں 1 بیٹا اور 3 بیٹیاں شامل ہیں،ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر والدین بہت خوش ہیں بچوں کے والد محمد ارسلان کا کہنا ہے کہ شادی کو ایک سال ہوا ہے اور پہلے سال ہی اللہ پاک نے چار بچوں سے نواز دیا ہے میں اللہ پاک کا شکر گزار ہوں ڈاکٹر ثناء نواز کے مطابق بچے آپریشن سے پیدا ہوئے ہیں اور سبھی صحت مند ہیں سرکاری ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حسین کے مطابق چار میں سے تین بچے بالکل صحت مند ہیں ایک بچی جس کا وزن کم ہے اسکی خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے جو ہم تمام بچونکی کر رہے ہیں۔