قدرتی ٹیلنٹ سے مالا مال نوعمر 11 سالہ فاسٹ باؤلر اسجد طاوق قومی ٹیم میں جانے کیلئے پرعزم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خداداد صلاحیتوں اور قدرتی ٹیلنٹ سے مالا مال نو عمر 11 سالہ فاسٹ باﺅلر قومی ٹیم میں جانے کیلئے پرعزم،11 سالہ اسجد طارق کا تعلق ”سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن“ بورے والا کے نواحی قصبہ گگومنڈی سے ہے،سابق قومی کرکٹر فاسٹ باﺅلر ندیم اقبال کی زیر تربیت منزل کے حصول کیلئے کوشاں،تفصیلات کے مطابق ”سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن“ بورے والا کے نواحی قصبہ گگومنڈی نے کرکٹ کے میدان میں کئی کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک قوم اور اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے ان میں محمد زاہد،محمد عرفان،ندیم اقبال فاسٹ باﺅلنگ جبکہ نوید یٰسین آل راﺅنڈر اور علی عثمان سپن باﺅلنگ میں قابل ذکر ہیں ان کھلاڑیوں کی تربیت،کوچنگ اور انکی قدرتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں گگو کرکٹ اکیڈمی نے اہم کردار ادا کیا ہے اسی اکیڈمی سے ایک اور خداداد صلاحیتوں سے مالا مال 11 سالہ نو عمر فاسٹ باﺅلر اسجد طارق اپنے خوبصورت باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق معروف فاسٹ باﺅلر پی سی بی لیول تھری کوچ ندیم اقبال سے تربیت حاصل کر رہا ہے ندیم اقبال کے مطابق اس نو عمر ہونہار فاسٹ باﺅلر میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو قومی کرکٹ ٹیم میں داخل ہونے کیلئے اس کیلئے مددگار ثابت ہونگی یہ نوعمر فاسٹ باﺅلر معروف سینئر صحافی طارق عزیز انصاری کے صاحبزادے ہیں اور وہ قومی کرکٹ ٹیم میں جانے کیلئے پرعزم ہے۔