قادیانیوں کو کھلے عام مسلمان کہنے والے رانا ثناءاللہ کو وزارت سے ہٹانا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ سید محمد سرور شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک یارسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید محمد سرور شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے قانون میں ردو بدل کی گھناﺅنی سازش میں ملوث حکومتی کرداروں کے خلاف کاروائی نہ کرنا حکومتی بدنیتی ہے،قادیانیوں کو کھلے عام مسلمان کہنے والے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو وزارت سے ہٹانا ناگزیر ہو چکا ہے ایسے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر اسلامی قوانین کے مطابق سزا دی جانی چاہئے اگر حکومت نے5نومبر تک اس سلسلہ میں کوئی کاروائی نہ کی تو 6نومبر کو ملک بھر کے عاشقان رسول اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیں گے اگر حکومت نے اسلام آباد مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کارکنان کو گرفتار کیا تو ردعمل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی حکومت احتجاجی مارچ کو امن و امان کا مسئلہ قرار دے کر قوم کو بے و قوف بنانا چاہتی ہے شہید ملت ملک ممتاز حسین قادری کے جنازے میں لاکھوں عاشقان رسول شریک تھے لیکن اسلام آباد یا راولپنڈی میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا ہم امن پسند لوگ ہیں ملک میں انتشار حکمرانوں کا پیدا کردہ ہے جو اپنی کرپشن اور چوریاں بچانے کے لیے ملکی اداروں کے خلاف انتشار کی فضاءپیدا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر چیچہ وطنی روڈ پر دیگر علماءکرام کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس سے ناظم تعلیمات جنوبی پنجاب مفتی محمد اطہر طاہر،صاحبزادہ افضل حسین شاہ،مولانا سید فیض الحق شاہ،علامہ سید مزمل حسین شاہ،علامہ خادم حسین رضوی،فخر الدین سکھیرا،علامہ جنید قادری،علامہ محمد مدثر،مولانا علی شیر،تحصیل صدر رانا نصر اللہ ایڈووکیٹ،تحصیل ناظم محمد امتیاز بھٹی،جنرل سیکرٹری وقار رضوی اور دیگر راہنماﺅں نے بھی خطاب کیا پریس کانفرنس میں اسلام آباد مارچ میں شامل ہونے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اس مارچ میں جنوبی پنجاب کے تمام شہروں سے قافلے 6نومبر کو روانہ ہو کر پیر سید محمد سرور شاہ کی قیادت میں داتا دربار لاہور پہنچیں گے جہاں سے پورے پنجاب کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے