فیفا انٹر ایکٹو کھلاڑی حسن نعمان کا اعزاز ، فیفا سے منسلک ساﺅتھ ایشاء کے پہلے ای پلیئر بن گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستانی نوجوان فیفا انٹر ایکٹو کھلاڑی حسن نعمان کا اعزاز،فیفا سے منسلک ساﺅتھ ایشاء کے پہلے ای پلیئر بن گئے،کوئٹہ چمن کے فیفا کلب کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا،انٹرنیٹ پر ہونے والے فٹ بال کے تمام مقابلوں میں فیفا کی طرف سے شرکت کرنے والا ساﺅتھ ایشاءکا پہلا کھلاڑی ہو گا،حسن نعمان نے 2014کے فیفا انٹر ایکٹو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ پاکستان کو کامیابی دلوائی تھی،حسن نعمان کا تعلق بورے والا سے ہے اور وہ اب جوہر ٹاﺅن لاہور میں رہائش پذیر ہے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اس نے انٹرنیٹ پر ہونیوالے فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اب تک دو بڑے اعزازات حاصل کئے ہیں 2014 میں ہونے والے فیفا انٹر ایکٹو ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف یہ ٹائٹل پاکستان کے نام کیا بلکہ فیفا کے تحت 2013 سے 2015 کے ای فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہونے والے بیسٹ گول آف دی ٹورنامنٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا انکے ان اعزازات اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گذشتہ روز فیفا سے منسلک مسلم فٹ بال کلب چمن کوئٹہ سے باقاعدہ معاہدہ طے پایا کہ آئندہ فٹ بال کے تمام بین الاقوامی(ای)انٹرنیٹ مقابلوں میں حسن نعمان مسلم فٹ بال کلب چمن کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے فیفا کی طرف سے حصہ لیں گے حسن نعمان پاکستان کی طرف سے فیفا کلب کے ساتھ منسلک ہو کر بین الاقوامی (ای ) مقابلوں میں شرکت کرنے والے ساﺅتھ ایشیاء کے پہلے کھلاڑی ہونگے حسن نعمان کویت چیمبر آف کامرس کے(ر)سیکرٹری چوہدری محمد عاشق سلطان کے صاحبزادے اور ”ایمرا“بورے والا کے جنرل سیکرٹری چوہدری اصغر علی جاوید کے بھتیجے ہیں۔