فیصل آباد کلب نے بورے والا کلب کو شکست دے کر چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فیصل آباد بیڈمنٹن کلب نے بورے والا کلب کو شکست دے کر چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا،تفصیلات کے مطابق بورے والا آفیسرز کلب میں جاری چھٹے آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بورے کلب اور فیصل آباد بیڈمنٹن کلب کے مابین کھیلا گیا اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی الکریم ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو رانا طاہر کریم اور چوہدری اطہر غفور تھے فائنل میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے بورے والا کلب کو 21-18اور21-19سے شکست دیکر یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا طاہر کریم نے اول آنے والی ٹیم میں 30ہزار کیش پرائز،ٹرافی اور شیلڈ جبکہ دوئم آنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے کیش پرائز،ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر کونسلرز بلدیہ بورے والا راﺅ عزیز الرحمن،سردار ظہور احمد ڈوگر،مقامی کاٹن جنر شیخ محمد ایوب،ڈاکٹر محمد ارشد شاہ،چوہدری اعجاز اسلم،کپتان بورے والا آفیسر کلب چوہدری نعیم رشید،شیخ محمد شفیق کاکا ،چوہدری عابد حسین اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے