فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے۔ڈی پی او

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے،مجالس اور جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کے حوالہ سے ڈی پی او وہاڑی کی قیادت میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شہر میں فلیگ مارچ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کے زیر قیادت محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظاما ت کو مزید موثر بنانے،امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے سرکل بورے والا پولیس نے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او بورے والا شمس الدین،مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس اور حیدر اسکواڈ کے دستوں نے شرکت کی فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس آ کر اختتام پذیر ہوا ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ اس فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقہ میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو موثر بنانا،امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہے تا کہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اس دوران ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ایس ڈی پی او بورے والا شمس الدین کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا بھی معائینہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے