فرید ٹاﺅن میں عدنان،رضوان و دیگر افراد عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں۔اہل علاقہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن بورے والا کی حدود فرید ٹاﺅن میں منشیات فروشی کا مکرہ دھندہ عروج پر،پولیس مبینہ طو رپر سرپرست بن گئی،نئی نسل کا مستقل داﺅ پر لگ گیا،اہل علاقہ کا پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج،منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ بند کروانے اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی فوری معطلی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن بورے و الا کے علاقہ فرید ٹاون کے رہائشیوں چوہدری نذیر احمد سابق سپریڈنٹ ٹیکس، محسن رضا،افتخار حسین شاہ سابق ملازم واپڈا،وظیفہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں عدنان ،رضوان ودیگر عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں جس سے ہماری نوجوان نسل منشیات کی عادی ہو رہی ہے علاقہ میں کھلے عام منشیات فروشی پر مقامی پولیس کی چشم پوشی سے پولیس کی رٹ ناکام نظر آرہی ہے اعلی حکام سے شکایت کرنے پر منشیات فروش ہماری ہی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمارے تین افراد تشدد کا نشانہ بنایا جس کی درخواست ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن ریاض سیال کو دی گئی مگر ان بااثر افراد کے خلاف کوئی کاروئی نہ کی انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن مبینہ طور پر ان سے منتھلی لے کر تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور ان منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او وہاڑی کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران درجنوں منشیات فروش گرفتار بھی ہوئے لیکن پولیس کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز ہونے والوں کے خلاف تاحال کاروائی نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے ابھی تک شہر میں منشیات فروشوں کا دھندہ جاری ہے اہل علاقہ نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے منشیات فروشوں اور انکی مبینہ سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی بورے والا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی نے ضلع بھر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور منشیات فروشوں کے تمام اڈوں کے خلاف آپریشن کر کے ممکنہ حد تک انکا خاتمہ کیا اور درجنوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بھیجا ہے اب بھی یہ کاروائیاں جاری ہیں منشیات فروشوں کی سرپرستی اور پولیس کی جانب سے چشم پوشی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اگر کہیں منشیات فروشی کا دھندہ ہو رہا ہے تو اسکی نشاندہی کی جائے ہم فوری کاروئی کریں گے اگر کوئی پولیس اہلکار اس میں ملوث پایا گیا تو کاروئی کی جائے گی منشیات فروشی کے خاتمہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے