فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلوایا جائے۔ابوسفیان حنفی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی ذات اقدس کی توہین کرنےوالے دنیا کے امن سے کھیل رہے ہیں،مرکزی علماء کونسل فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنیوالے عالمی دہشتگرد ہیں فرانس کے صدر کا اس معاملے کو آزادی اظہار رائے قرار دینا شرمناک عمل ہے اگر اس معاملے کو فوری روکا نہ گیا تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے محبوب پیغمبرﷺ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور حکومت پاکستان عالمی دنیا کے سامنے اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے