فتح شاہ پولیس کا نام کی تصدیق کئے بغیر 7 سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج،پیشی پر جج برہم

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ فتح شاہ پولیس نے نام کی تصدیق کئے بغیر 7 سالہ بچے کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا،7 سالہ ملزم کی عدالت میں پیشی پر جج برہم،ایس ایچ او عدالت میں طلب،ایس ایچ او نے عدالت سے غلطی کی معافی مانگ لی،پنجاب پولیس کا کارنامہ،تھانہ فتح شاہ پولیس نے ایک ماہ قبل مقامی شخص کی درخواست پر اسکی موٹر سائیکل چوری کی درخواست پر 493 (ای جی) کے 7 سالہ معصوم بچے عدیل سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا بچے کا باپ جب اپنے معصوم بیٹے کو لیکر تھانے پہنچا تو ایس ایچ او کی طرف سے اسے گالیاں دی گئیں گزشتہ روز عدالت میں چالان پیش ہونے پر جب نامزد ملزم 7 سالہ بچے کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو ملزم کو دیکھ کر فاضل جج خود حیران رہ گئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او کو طلب کیا گیا تو ایس ایچ او نے بچے کا نام غلطی سے لکھے جانے کی معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ لی جس پر عدالت نے بچے کو مقدمہ میں فوری ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے