فاطمہ جناح ہائی سکول کی طالبہ مبرہ کرن نے 1087نمبرز حاصل کر کے ملتان بورڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فاطمہ جناح گرلز ہائی سکول بورے والا کی ہونہار طالبہ مبرہ کرن نے میٹرک کے ملتان بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات 2017میں ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 1087نمبرز حاصل کر کے ملتان بورڈ میں چوتھی جبکہ ضلع وہاڑی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے،مبرہ کزن سعودی عرب میں مقیم محمد امین کی صاحبزادی ہیں انکی اس کامیابی پر چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق،ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ،چوہدری نذیر احمد،ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سعید اللہ مغل،سابق صدور بار چوہدری محمد اشرف ڈھلوں،چوہدری منظور احمد لالی،جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اسلام،نائب صدر بار میاں سہیل مختارنائب صدر بار،مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ سابق صدر بار،سردار ساجد ڈوگرسابق صدر بار،خالد رضا بادشاہ سابق جنرل سیکرٹری بار،اصغر علی جاوید کامریڈ صدر پریس کلب بورے والا،جنرل سیکرٹری”ایمرا” بورے والا چوہدری اصغر علی جاوید اور سینکڑوں معززین شہر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے