فاروق اعوان کی درخواست پر ایکسئین میپکو فیاض کھوکھر نے دیوان صاحب فیڈر کی بجلی بحال کروا دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)واپڈا،ریسکیو 1122،محکمہ صحت اور انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن،20 گھنٹے سے بند درجنوں دیہات اور شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی بحال،کئی فٹ گہرے پانی میں لگے بجلی کے پول پر جیمپر جل چکے تھے،تفصیلات کے مطابق دیوان صاحب فیڈر سے منسلک مجاہد کالونی،بیرکی،445 (ای بی) اور درجنوں دیہات میں گذشتہ 20 گھنٹوں سے منقطع بجلی کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان کی درخواست پر ایکسئین میپکو ملک فیاض کھوکھر نے ریسکیو 1122 کے عملہ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے 445 (ای بی) روڈ پر مجاہد کالونی سے ملحقہ وسیع رقبہ پر پھیلے سیوریج کے پانی کے کئی فٹ گہرے جوہر میں نصب بجلی کے پول جہاں پر مین سپلائی لائن کی تاروں کی جیمپر ٹوٹ چکے تھے واپڈا کی ٹیم نے ریسکیو 1222 کے ہمراہ کشتی پر سوار ہو کر ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد میں لائن کے جیمپر دوبارہ جوڑ کر تمام فیڈر کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی جس پر اہل علاقہ نے واپڈا،ریسکیو 1122 اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے