فارغ ہونے والے طلباء جانفشانی اور محنت سے اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔ رانا شاہد سرور
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)این اے وی ٹی ٹی سی کے پلمبر اور سول ڈرافٹنگ آٹوکیڈ پاس کر نے والے ٹرینزکو ادارے کی طرف سے ٹول کٹس کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج بورے والا میں ٹول کٹس کی تقسیم کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں وائس چیئر مین رانا شاہد سرور اور سابق ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233 سردار خالد محمود ڈوگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاس ہونے والے طلباء میں ٹول کٹس تقسیم کیں کالج کے پرنسپل محمد اسلم ریاض نے پروگرام کی افادیت اور ٹریننگ کے مستقبل پر روشنی ڈالی ضلعی وائس چیئر مین رانا شاہد سرور نے محنت کی عظمت بیان کی اور ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فارغ ہونے والے طلباء جانفشانی اور محنت سے اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔