غلام رسول زیدی ایک عہد ساز شخصیت آج ہم میں نہیں رہے
آہ ! غلام رسول زیدی
بورے والا کے سیاسی و سماجی افق پر ایک طویل عرصہ تک اپنا انفرادی کردار ادا کرنے والی ناقابل فراموش شخصیت غلام رسول زیدی آج ہم میں نہیں رہی وہ ایک نفیس اور شریف النفس انسان تھے ایک سیاسی ورکر کے طور پر مسلم لیگ کے پرچم تلے انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مختلف ادوار میں وہ اپنے اخلاق اور شریف التبع طبیعت کی وجہ سے ناصرف اپنی جماعت یا دھڑے میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے بلکہ تادم مرگ وہ مخالف سیاسی کیمپ میں بھی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھے جاتے رہے انکی خدمات تاجر برادری کیلئے بھی ناقابل فراموش ہیں ایک عرصہ تک وہ انجمن تاجران کے ہم رکاب رہے انکی ذات ہمیشہ غیر متنازعہ رہی انکی عاجزی اور انکساری کا آج بھی زمانہ معترف ہے ایسی شخصیات ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہتی ہیں دنیا سے ہر شخص نے چلے جانا ہے لیکن اس شعر کو ہمیشہ ہمیں اپنے اذہان میں رکھنا چاہیئے۔
دنیا اتے رکھ فقیرا ایسا بیہن کھلون
کول ہوویں تے ہسن سارے ٹر جاویں تے رون