غریب محنت کش کا کمسن بچہ فرید ایکسپریس ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کمسن بچہ فرید ایکسپریس ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق،بچہ پیدل ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا،تفصیلات کے مطابق مقامی آبادی کا رہائشی غریب محنت کش کا 12 سالہ کمسن بیٹا حیدر علی مرضی پورہ کے قریب پیدل ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ کہ پاﺅں پھسلنے سے ریلوے ٹریک پر گر پڑا اسی اثناء میں کراچی سے لاہور جانے والے فرید ایکسپریس ٹرین نے اسے بری طرح کچل ڈالا بچے کے اعضاء دور تک بکھر گئے ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد بچے کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔