عید کی خریداری کے لئے گھر سے نکلنے والی خاتون ٹیچر سے دو مسلح ڈاکو پرس چھین کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عید کی خریداری کے لئے گھر سے نکلنے والی خاتون ٹیچر سے دو مسلح ڈاکو پرس چھین کر فرار،پرس میں 10ہزار نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون موجود تھا،تفصیلات کے مطابق وائی بلاک ہاﺅسنگ سکیم کے رہائشی بیرون ملک مقیم غلام عباس بٹ کی بیوی سکول ٹیچر ناصرہ بی بی اپنے گھر سے عید کی خریداری کے لئے بازا ر جانے لگی تو گھر سے باہر نکلتے ہی دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اسکا پرس چھین لیا اور فرار ہو گئے پرس میں 10ہزار نقدی،طلائی زیورات،قیمتی موبائل،چیک بک اور شناختی کارڈ موجود تھا واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی۔