عید قربان کے آتے ہی قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گروہ سرگرم
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عید قربان کے آتے ہی قربانی کے بکرے چوری کرنے والے گروہ سرگرم،تھانہ ساہوکا کا علاقہ بکرے چوروں کی جنت بن گیا،پولیس نشاندہی کے باوجود بکرے چوروں کو گرفتار کرنے سے گریزاں،منتظم گروہوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے،متاثرین،تفصیلات کے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی علاقہ بھر میں قربانی کے بکرے چوری کرنے والوں کے منظم گروہ سرگرم ہو گئے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر دیدہ دلیری سے بکرے چھیننے کی وار داتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اس حوالہ سے تھانہ ساہوکا کا علاقہ ان جرائم پیشہ منتظم گروہوں کی جنت بن چکا ہے موضع بھٹیاں کے متاثرہ افراد محمد ریاض شیخ،محمد اکرم شیخ،محمد اسلم شیخ اور عذراں بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ بکرے چوری کرنے اور گن پوائنٹ پر زبردستی چھیننے والے ایک منظم گروہ کے ارکان فخر بھٹی،غنی بھٹی،احمد رضا اور انکے ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ ساہوکا پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن پولیس نے انکے خلاف کاروائی کی بجائے انہیں چھوڑ دیا علاقہ مکین پولیس کی اس چشم پوشی اور کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سے اس لوٹ مار یں ملوث گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔