عید اور ٹرو کے روز 35 سے زائد ٹریفک حادثات،ایک شخص جاں بحق 40 سے زائد زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عید اور ٹرو کے روز 35 سے زائد ٹریفک حادثات،ایک شخص جاں بحق 40 سے زائد زخمی،زخمیوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ہے،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں عید اور ٹرو کے روز مختلف مقامات پر ٹریفک کے35 سے زائد واقعات رونماء ہوئے جن میں نواحی گاﺅں259 (ای بی) کا رہائشی حاجی محمد ارشاد نامی شخص لاہور روڈ پر موٹر سائیکل ٹکرانے سے جان کی بازی ہار گیا جبکہ ان حادثات میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے متعدد زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے موقع پر طبی امداد دیکر روانہ کر دیا اور شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر ساہوکا،گگومنڈی اور شیخ فاضل پہنچا دیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے ٹریفک کے یہ حادثات زیادہ تر تیز رفتاری اور اناڑی موٹر سائیکل سواروں کے مابین تھے۔