عہدہ سے فارغ کی گئی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے ڈی سی وہاڑی اور چیف ایگزیکٹو تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر محکمہ تعلیم کا رشوت سکینڈل،عہدہ سے فارغ کی گئی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے ڈی سی وہاڑی اور چیف ایگزیکٹو تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا،نہ ہی چارج چھوڑا اور نہ ہی سرکاری گاڑی واپس کی،ڈپٹی مردانہ نے احکامات کو تسلیم کرکے چارج چھوڑ دیا،چیف ایگزیکٹو تعلیم کا ایک کلرک ڈپٹی زنانہ اور معطل کیے گئے کلرکوں کی حمایت میں سرگرم،سیاسی شخصیات سے رابطہ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر گذشتہ روز سی او تعلیم شوکت علی طاہر نے نئے بھرتی ہونے والے میل اور فی میل ایجوکیٹرز سے اسناد کی تصدیق کے نام پر رشوت کے الزامات کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ بورے والا اُم رباب اور ڈپٹی مردانہ رانا عبدالرحمان کو اُنکے عہدوں سے ہٹا کر انہیں فوری طور پر ڈی ای او آفس رپورٹ کرنے اور سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا جو حکم نامہ جاری کیا تھا اُس حکم نامے کو ڈپٹی زنانہ اُم رباب نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے نہ ہی دفتر کا چارج چھوڑا اور نہ ہی سرکاری گاڑی واپس کی بلکہ سی او تعلیم کے دفتر کے ایک سنیئر کلرک سے ملکر ان احکامات کو چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ معطل شدہ دونوں کلرکوں کی بھی حمایت کا فیصلہ کر لیا واضع رہے کہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مردانہ رانا عبدالرحمان نے عہدہ کا چارج چھوڑ کر عارضی تعینات ہونے والے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوہدری سعید کو دفتر کا چارج دیکر گاڑی بھی اُنکے حوالے کر دی جبکہ ڈپٹی زنانہ نے ان احکامات پر عملددرآمد نہ کرنا اپنی انا کا مسئلہ بنا کر مقامی سیاسی نمائندوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں دوسری جانب ڈی سی وہاڑی نے ان احکامات پر ہر صورت عملددرآمد کیلئے رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کر دی ہے کرپشن کی شکایات کرنے والے تمام ایجوکیٹرز میل اور فی میل نے کہا کہ اگر ڈی سی وہاڑی اور چیف ایگزیکٹو تعلیم کے احکامات پر عملددرآمد نہ ہوا تو وہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی تک احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے دریں اثناءذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ بورے والا کے خلاف مختلف گرلز سکولوں کی سربراہان پر دباﺅ ڈال کر این ایس بی فنڈز خوردبرد کرنے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے