عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر اور اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر نے بسم اللہ فلور مل اور سہولت بازار کا دورہ کیا فلور مل میں آٹے کی کوالٹی،اس کے میعار اور اسٹاک کو چیک کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے سیکرٹری لائیو اسٹاک نے شہریوں کیلئے قائم کیے سہولت بازار میں سبزیوں،آٹا،دال،چاول،گھی سمیت دیگر اشیاء خردونوش کی وافر فراہمی اور انکی کوالٹی کو چیک کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا سیکرٹری لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں شہریوں کو سستی اور میعاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے شہری ان سہولت بازاروں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء سہولت بازاروں سے ہی خرید کریں۔