عوام آئندہ الیکشن میں بھی پیراشوٹر کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔بلال اکبر بھٹی

بورے والا(آفتاب نذیر سے)مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ میں نے مشکل حالات میں بھی ثابت قدمی سے پارٹی کا ساتھ دیا اور آج بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں میرے حلقہ کے عوام نے پہلے بھی مجھ پر اعتماد کا اظہار کر کے مجھے کامیاب کیا تھا اور آئندہ بھی وہ پیراشوٹر کے دھوکے میں نہیں آئیں گے جب پارٹی پر مشکل وقت تھا اس وقت پارٹی کی مخالفت کرنے والے آج مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن پارٹی اور حلقہ کے عوام ایسے پیراشوٹر کو ہرگز قبول نہیں کریں گے آئندہ الیکشن مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے لڑونگا اور اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو پھر بھی الیکشن میں حصہ لیکر پیراشوٹروں کو شکست دونگا میرے حلقہ کے عوام آج بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر ماچھیوال میں حلقہ کے نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ کے چوہدری محمد امین ممبر صوبائی کونسل مسلم لیگ(ن)،چوہدری آفتاب احمد سابق چیئرمین،ملک محسن اعوان نائب ناظم،چوہدری محمد اسلم گورداسپوری،حافظ نور احمد سینیر نائب صدر مسلم لیگ(ن)،حیدر عباس چھینہ،ڈاکٹر شوکت سنگھیڑا،نوید احمد،روحانی شخصیت پیر آفتاب احمد،صدر انجمن آڑھتیاں پکھی موڑمحمد نواز ہاشمی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔