عوامی خدمت کے بنیادی ڈھانچے میں کونسلرز کو اختیارات دیئے بغیر یہ بلدیاتی نظام بری طرح ناکام ہو گا ۔ نعمان یونس

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کونسلرز اتحاد پنجاب کے چیئر مین چوہدری نعمان یونس نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کے حوالہ سے کونسلرز کو مفلوج کر دیا گیا ہے عوامی خدمت کے بنیادی ڈھانچے میں کونسلرز کو اختیارات دیئے بغیر یہ بلدیاتی نظام بری طرح ناکام ہو گا،مشرف کے آمریت کے دور میں قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں میں کونسلرز کو موجودہ نظام کے مقابلہ میں زیادہ اختیارات حاصل تھے جبکہ جمہوری نظام حکومت میں بننے والے بلدیاتی اداروں میں کونسلرز کا کردار ختم کر کے عوام کے ووٹ کی توہین کی گئی ہے،صوبے بھر کے کونسلرز اپنے اختیارات کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اور کونسلر اتحاد اپنے اختیارات کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ اس نظام کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں تو عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں کونسلرز کے کردار کو اہمیت دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں کونسلرز اتحاد کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد طفیل کھوکھرنے بھی خطاب کیا تقریب میںکونسلر اتحاد کے سیکرٹری اطلاعات حاجی اصغر علی،نائب صدر کونسلر پنجاب(مری)سجاد حیدر عباسی،سٹی صدر کونسلرز اتحاد ملتان حافظ نذر حسین روانی،وائس چیئرمین پنجاب غلام علی مجالی،ضلعی صدر کونسلر اتحاد شیخوپورہ عامر ذوالفقار گھمن،نائب صدر وسیم چاند بٹر،جنرل سیکرٹری غفار احمد آرائیں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ فیصل محمود جانباز،محمد رمضان،بابا محمد شفیق،کونسلر اتحاد ضلع لاہور محمد ندیم ثاقب بٹ،چوہدری محمد الیاس و دیگر شامل تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے