عوامی تحریک تحصیل بورے والا میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔خواجہ نور احمد سہو
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب میں ہونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی تحریک بورے والا کے عہدیداران و کارکنان کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت قائمقام صدر عوامی تحریک پاکستان خواجہ نور احمد سہو اور صوبائی کوارڈینٹر راﺅ عارف رضوی نے کی اجلاس میں عوامی تحریک کے ضلعی صدر چوہدری اقبال یوسف،جنرل سیکرٹری افضال طاہر بھٹی،پی ٹی اے کے راہنما راﺅ عدنان،زونل نائب ناظم ٹی ایم کیو چوہدری جاوید وڑائچ،نائب صدر پی ٹی اے شہزاد ڈوگر،سینئر نائب صدر چوہدری سرور انجم،شیخ وقاص احمد قاسمی،رانا مزمل ملک،ملک مبشر سوہنا،قاری رمضان قادری،چوہدری علی عمران جٹ،فیصل گجر،یاور سلدیرا کے علاوہ تحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ،یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل انتخابات سے قبل برسراقتدار جماعت نے ملک کی عوام کو نئے پاکستان کے بہت زیادہ سہانے خواب دکھائے نئے پاکستان نے ملک کا جو برا حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ان کے اس نئے پاکستان میں غریب کا زندہ رہنا بھی مشکل ہو چکا ہے اس کے ذمہ دار موجودہ ناعاقبت اندیش حکمران ہیں اور آنے والے متوقع بلدیاتی انتخابات میں جھوٹی تبدیلی کے دعویداروں کا محاسبہ کیاجا ئے گا جمہوریت عوام کی طاقت سے بنتی ہے لیکن عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونیوالے اسمبلیوں میں جا کر عوام کے مسائل کو اور بلند وبانگ کئے گئے دعووں کو بھول جاتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں عوام ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں کارکن اس سلسلہ میں بھرپور تیاری کریں ضلعی صدر چوہدری اقبال یوسف اور جنرل سیکرٹری افضال طاہر بھٹی نے کہا کہ عوامی تحریک تحصیل بورے والا میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس سلسلہ قائدین سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا اور ہر سطح پر تنظیموں کو متحد منظم اور فعال بنایا جائے گا جبکہ اجلاس کے اختتام سے قبل راﺅ فرحان شہید کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔