عمران خان کے خلاف مقدمات پر بورے والا کی وکلاء برادری کا احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عمران خان کے خلاف مقدمات پر بورے والا کی وکلاء برادری کا احتجاج،عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے ذریعے سیاسی انتقامی کاروائیوں کی مذمت،ٹصیلات کے مطابق انصاف لاٸرز فورم بورے والا کا ایک اجلاس بار کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق سینئر ناٸب صدر انصاف لاٸرز فورم پنجاب ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری بارراحیلہ منور ایڈووکیٹ،سابق صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر ایڈووکیٹ،سابق جرل سیکرٹری بار شہباز الرحمان بھٹہ ایڈووکیٹ،چوہدری حسیب الرحمن جٹ ایڈووکیٹ،چوہدری مختار جٹ ایڈووکیٹ،چوہدری ذوالفقار آراٸیں ایڈووکیٹ،عطاء اللہ قاسمی ایڈووکیٹ،سردارعادل ڈوگر ایڈووکیٹ،علی ساجد ڈوگر ایڈووکیٹ،راٶ محمد اکرام ایڈووکیٹ،امتیاز رامے ایڈووکیٹ،سابق جنرل سیکرٹری بار رمیض بیٹو اور نورین بھٹی ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حکومت کی طرف سے بلاجواز،بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے حکومت کی شرمناک انتقامی کاروائی قرار دیا انہوں نے کہا ملک کے سب سے مقبول ترین عوامی لیڈر کے خلاف اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے موجودہ حکومت ایک گندی روایت قائم کر رہی ہے جو ملک کو انتشار کی طرف دھکیل کر انتخابات سے راہ فرار کا منصوبہ ہے عمران خان کے خلاف ایسے تمام مقدمات فوری واپس لئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے