عمران خان کو این آر او کیلئے بلیک میل کرنے والے سیاسی مداریوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔فاروق اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں وفاق کی جیت ہوئی ہے،پی ڈی ایم کی ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کا جنازہ نکال کر پی ٹی آئی اور اسکے اتحادیوں نے قبر میں اتار دیا ہے ملکی استحکام اور جمہوریت کے دشمنوں کو شکست فاش ہوئی ہے،ملکی سیاست کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے داغدار بنانے والوں کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے،حکومت اور اسکے اتحادیوں کی بہترین حکمت عملی نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں سرخرو کیا ہے چوروں اور لٹیروں کے گٹھ جوڑ نے پی ڈی ایم کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے اب اس مردہ گھوڑے کو کرپشن کے تابوت سمیت دفن کر دیا ہے،عمران خان کو این آر او کیلئے بلیک میل کرنے والے سیاسی مداریوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے الیکشن میں ساجد سنجرانی کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے