عمران خان پوری قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔نذیر جٹ،عائشہ نذیر،اکبر بھٹی

بورے والا(آفتاب نذیر سے)پی ٹی آئی کے راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر علی بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان پوری قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہر پاکستانی کو اسکا ساتھ دینا ہو گا عمران خان کا رستہ صرف اس لیے روکا جا رہا ہے کہ وہ ملک کو چوروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف عوام کیلئے جنگ لڑ رہا ہے اور الیکشن حکومت اس لئے نہیں کروانا چاہتی کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اگر فوری شفاف الیکشن ہو جائین تو پی ٹی آئی دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت لیکر کامیاب ہو گی جس کے بعد چور اور لٹیرے جیلوں میں ہونگے پاک فوج کو قوم کی آواز بن کر اس اپمورٹڈ حکومت سے جان چھڑا لینی چاہیئے فوج کے وقار کو جو ٹھیس پہنچ رہی ہے وہ افسوس ناک ہے اس لئے اسٹیبلشمنٹ کو اس سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اس کرپٹ ٹولے کو گھر بھیجنا ہو گا آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کا سمندر الیکشن کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام کا یہ سمندر بہا کر لے جائے یہ ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ کا سب بڑا لانگ مارچ ہو گا جو کہ امپورٹد حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالہ سے 451/ ای بی لاٹ بھٹیاں میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر علی بھٹی،محمد ارشد بھٹی،غلام مصطفی کمال،یونس بھٹی،مبین احمد بھٹی،حاجی محمد صادق ٹھیکیدار اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔