عمران خان پاک فوج کے خلاف بیان بازی کر کے اسرائیل کے ایجنڈے کو تقویت دے رہا ہے۔محمد ایوب مغل نورانی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)تنظیمات اہلسنت کے مرکزی و صوبائی راہنماﺅں مولانا محمد ایوب مغل نورانی،مرزا محمد ارشد القادری،علامہ بشیر احمدمعصومی اور مولانا اشفاق نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور فسادی ٹولہ پاک فوج کے خلاف مسلسل بیان بازی کر کے ناصرف یہود ونصاری،انڈیا اور اسرائیل کے ایجنڈے کو تقویت دے رہا ہے بلکہ ملک میں عریانی،فحاشی،بےحیائی اور بے راہ روی کو پھیلا کر پھر ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر رہا ہے جسکی تمام علماء اہلسنت بھرپور مذمت کرتے ہیں پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو عراق،لیبیا،شام اور مصر کو یاد رکھنا چاہیئے نادیدہ قوتیں پاکستان میں عراق،لیبیا،مصروشام اور افغانستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں اور وہی سفیر جوان ممالک کی تباہی کے وقت وہاں تعینات تھے پاکستان میں لائے جا رہے ہیں ایسے حالات اور موقع پر پاکستان کے سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کو اس افراتفری سے نکال کر ان حالات کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اس وقت جبکہ ملک معاشی اور سیاسی لحاظ سے انتہائی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے مہنگائی عروجِ بام پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے ایسے وقت میں پاکستان کو امن وآشتی کے ساتھ آگے لیجانے کی ضرورت ہے پاک فوج اور اداروں کے خلاف بولنا ملک کو نقصان پہنچانے کی مترادف ہے پاک فوج کے مخالفین ہوش کے ناخن لیں عوام مزید اپنی فوج کے خلاف کچھ سننا نہیں چاہتے اس لئے قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہا جائے اس موقع پر دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے