عمران خان اسمبلیاں توڑیں پھر دیکھیں انکے ساتھ کیا بنتا ہے۔حمزہ شہباز شریف

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گے،عمران خان اسمبلیاں توڑیں پھر دیکھیں انکے ساتھ کیا بنتا ہے،عوام کو اب زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا،منتخب حکومتوں کو وقت سے پہلے ختم کرنے کی سوچ غیر جمہوری ہے،مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتیں پنجاب اسمبلی کا مکمل دفاع کریں گے اور بہت جلد پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے بعد اب عمران خان اقتدار کے لالچ میں تمام غیر جمہوری حدود عبور کرتے جا رہے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کا جو حشر ہونیوالا ہے وہ عوام دیکھ لے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کی زیر قیادت سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،مسلم لیگی راہنماء راؤ فضل الرحمان اور رانا محمد شہباز پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نہیں پہلے بھی ملکی مفاد میں فیصلے کئے اور آئندہ بھی تمام اتحادیوں کی مشاورت سے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر قابو پا لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے