علماء معاشرے کا اہم اور معزز ترین طبقہ ہے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔احسان اللہ چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان سے سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے انکے آفس میں ملاقات کی اور محرم الحرام میں قیام امن بارے علماء کی کاوشوں سے آگاہ کیا ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا ہے کہ علماء معاشرے کا اہم اور معزز ترین طبقہ ہیں ہم انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے قیام امن کیلئے انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہماری جماعت وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی،روا داری کے فروغ اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پیغام پاکستان کے قومی بیانیہ کی تشکیل میں مرکزی علماء کونسل کا ایک کلیدی کردار ہے حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے ڈی پی او وہاڑی کو ماہ ربیع الاول میں مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام بلدیہ بورے والا میں سالانہ پیغام رحمة اللعالمین سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آنے کا وعدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے