علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فلسفہ اور ویژن کے مطابق طلباءکو آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔سید سلمان شاہد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انٹرنیشنل سکول آف فنکشن لٹریسی میں گذشتہ روز یوم اقبال کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ضلعی ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے سید سلمان شاہد مہدی شاہ تھے جبکہ مہمانان اعزاز وائس چیئر مین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،صدر بار ایسوسی ایشن محمد جاوید شاہین،ہیڈ ماسٹر چوہدری ظفر اقبال اور معروف صنعتکار شیخ شہباز محمود تھے سکول کے طلباء و طالبات نے یوم اقبال کی مناسبت سے ٹیبلو شو خاکے پیش کئے اور تقاریر بھی کیں مہمانوں نے طلباء و طالبات کی بہترین کارکردگی پر دل کھول کر داد دی اور سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہا مہمان خصوصی سید سلمان شاہد مہدی شاہ،رانا شاہد سرور،محمد جاوید شاہین،چوہدری احسان اللہ چیمہ اور شیخ شہباز محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فلسفہ اور ویژن کے مطابق طلباء کو آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلہ میں اساتذہ علامہ محمد اقبال کے افکار طلباء کو روشناس کروائیں اس موقع پر پرنسپل ادارہ عین الحیات،سردار عمر خطاب ڈوگر،سردار عبداللہ ڈوگر،عبدالرحمان ڈوگر، حسنین احمد ایڈووکیٹ،رانا عرفان سعید،سیف اللہ گریوال ایڈووکیٹ،سابق صدر بار کونسلر بلدیہ مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ اور سکول کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے