علامہ اقبال کے افکار تصور خودی اپنا کر ہی ہم خودار قوم بن سکتے ہیں۔چوہدری اصغر

بورے والا(کاشف اقبال چوہدری)صدر پریس کلب و ڈپٹی کنوینئر سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری اصغر علی جاوید نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار تصور خودی اپنا کر ہی ہم خودار قوم بن سکتے ہیں،پاکستان کا موجودہ نظام علامہ اقبال کے روحانی اور سماجی جمہوریت کے تصور کے منافی ہے کیونکہ یہ “ابلیس” کی مجلس شوری کا نظام ہے جسکی بنیاد سرمایہ،کرپشن اور مفاد پرستی پر رکھی گئی ہے سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بجائے شخصیت پرستی کو پروان چڑھا رہی ہیں اس جمہوری نظام میں اخلاقی اقدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور قانون صرف کمزور افراد پر لاگو ہوتا ہے اشرافیہ قانون سے بالاتر ہے جب تک اس ملک میں فکر اقبال کے مطابق جمہوری نظام لاگو نہیں ہوگا تباہی اور بربادی ہمارا مقدر ہی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے