علامہ اقبال کی شاعری پرعمل کر کے آج بھی مسلم امہ دنیا پر حکمرانی کر سکتی ہے۔خالد محمود ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا،انہیں یقین تھا کہ جب تک دنیا کی امامت کسی مرد مومن کے ہاتھوں میں نہیں آئے گی اس وقت تک انسانیت فرنگیوں کے ہاتھوں ہلاکت و بربادی سے دوچار ہوتی رہے گی،علامہ اقبال کی گہری فکر اور سوچ آج حرف بہ حرف پیشین گوئی کی حیثیت سے پوری ہو رہی ہے،اقبال نے مغربی فلسفہ،اسکی مادر پدر آزادی اور تہذیب کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا اور پوری ملت اسلامیہ کو اسکے خلاف اسلامی سوچ سے محاذ آرائی کرنے کی راہ بھی دکھائی انکی شاعری پرعمل کر کے آج بھی مسلم امہ دنیا پر حکمرانی کر سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایم این اے چوہدری فقیر آحمد آرائیں کے صاحبزادے چوہدری اسامہ احمد آرائیں،صدر ٹرانسپورٹ یونین سردار شاہد جاوید ڈوگر،سابق چیئرمین یونین کونسل پیر عامر ممتاز چشتی،چوہدری کاشف رامے،چوہدری سعید آرائیں،چوہدری آفتاب حسین،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،سٹی صدر شاہد نواب خان،سابق کونسلرز خان خالد خاں،چوہدری نعیم شان،چوہدری فرخ اسلام اور میاں ناظم علی بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے