علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواجہ سراؤں کیلئے تعلیم “مفت” قرار دے دی۔ڈاکٹر نگہت شاکر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواجہ سراﺅں کیلئے تعلیم مفت قرار دے دی ہے اس لئے اب خواجہ سراء بھی میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تعلیم مفت حاصل کر سکیں گے،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا فاصلاتی نظام تعلیم دنیا بھر میں اپنے طلباء و طالبات کو میٹرک سے لیکر اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انکی دہلیز پر تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد اس فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں سمسٹر بہار 2021 کیلئے میٹرک،ایف اے اور درس نظامی کیلئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے جسکی آخری تاریخ 22 فروری مقرر کی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی ریجن ڈاکٹر نگہت شاکر نے ہائر سیکنڈری سکول شیخ فاضل میں سمسٹر بہار کے داخلوں کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مقامی کوآرڈینٹر ملک محمد وحید انجم بھی موجود تھے جبکہ طلباء و طالبات نے بھی اس معلوماتی سیمینار میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام،ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس پروگرام کے داخلوں کا بھی آغاز ہو جائے گا مزید معلو مات کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر وہاڑی فیصل ٹاﺅ ن رابطہ نمبر067-3360636-3360637 سے رجوع کر سکتے ہیں۔