عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،ختم نبوت پر ایمان تھا ہے اور رہے گا ۔ رانا ثناء اللہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوبائی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،ختم نبوت پر ایمان تھا ہے اور رہے گا،قادیانیوں کو پارلیمنٹ نے دوتہائی اکثریت سے غیر مسلم قرار دیا ہے اور کوئی مائی کا لعل اس قانون کو ختم نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی رکن اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے قادیانیوں کو دوسری اقلیتوں کی طرح مذہبی آزادی نہیں دی جا سکتی ہماری حکومت آئین کی تمام اسلامی شقوں کی محافظ ہے حافظ محمد ابوسفیان نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو دورہ بورے والا کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔