عظیم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،ریسکیو

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عظیم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،دھماکہ غبارے بیچنے والے کے گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا،محنت کش غباروں میں گیس بھر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،ریسکیو،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی عظیم آباد کا رہائشی 22 سالہ غریب محنت کش صابر علی ولد نادر علی اپنے گھر کے باہر گیس سلنڈر سے غبارے بھر کر بیچ رہا تھا سلنڈر بند ہونے سے وہ اسے ٹھیک کرنے لگا تو سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور وہ زمین پر گرتے ہی جان کی بازی ہار گیا گیس سلنڈر کا لوہا اسکے سینے میں لگا جو اسکی موت کا سبب بنا غریب محنت کش کی المناک موت پر اسکے گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے