عدالت نے صحافی اجمل سیال کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عدالت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر اجمل سیال کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج مقدمات میں ضمانت منظور کر لی،پولیس نے اجمل سیال کے خلاف ناجائز اسلحہ اور دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے تھے،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے نجی ٹی وی کے رپورٹر اجمل سیال کے خلاف 29 اپریل کو تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اپنے خلاف چشم کشا حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے پر پولیس کو دھمکیاں دینے،کار سرکار میں مداخلت اور پولیس کی وردیاں پھاڑنے کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو مختلف مقدمات درج کر لئے تھے جسکی سماعت مقامی ڈیوٹی ججز کی عدالت میں ہوئی اجمل سیال کے وکلاء نے اپنے دلائل میں پولیس کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمات کو انتقام کا شاخسانہ قرار دیا اور تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی کرپشن میڈیا پر بے نقاب کئے جانے کے ثبوت پیش کئے جس پر دونوں ڈیوٹی ججز صاحبان نے اجمل سیال کی ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے