عدالت عالیہ کا الیکشن بارے فیصلہ عوام کی جیت ہے۔اورنگزیب کھچی،جہانزیب کھچی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سابق ایم این اے اورنگزیب خاں کھچی اور سابق صوبائی وزیر جہانزیب خاں کھچی نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کا الیکشن بارے فیصلہ عوام کی جیت ہے الیکشن سے بھاگنے والوں کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہو چکی ہے پی ٹی آئی قیادت بہت جلد آئندہ الیکشن کیلئے حتمی امیدواروں کا اعلان کر دے گی پی ڈی ایم کی سیاسی بساط لپیٹی جا چکی ہے امپورٹڈ حکومت وفاق اور پنجاب میں بدترین انتقامی سیاست کے ذریعے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی جو مذموم کوشش کر رہی ہے اس میں وہ ناکام ہو گی عوام میں پائی جانے والی نفرت انکی شرمناک انتقامی سیاست کو ووٹ کی طاقت سے دفن کر دے گی پی ٹی آئی ایسے امیدوار سامنے لائے گی جن کو کارکنان کی ہمدردیاں حاصل ہونگی اور آئندہ الیکشن میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کر کے پی ٹی آئی ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی پارٹی کے ساتھ ثابت قدم اور مخلص کارکنان پارٹی کی جان ہیں اور انہیں اب کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ سے انکی رہائش گاہ “صاحب ہاوس” میں ملاقات کے دوران کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے