عدالت عالیہ ملتان نے کپڑا مارکیٹ کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عدالت عالیہ ملتان نے کپڑا مارکیٹ کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا،آئندہ سماعت تک نیلامی روک کر رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق کپڑا مارکیٹ کے دوکانداروں اظہر منیر وغیرہ نے عدالت عالیہ ملتان میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کپڑا مارکیٹ کے دوکانداروں نے 2005 میں دوکانوں کے مالکانہ حقوق کیلئے ریونیو بورڈ پنجاب میں درخواست دی تھی جس پر ریونیو بورڈ نے دوکانوں کو مالکانہ حقوق کیلئے فی مرلہ آن روڈ قیمت 10 لاکھ اور آف روڈ 8 لاکھ مقرر کی تھی جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا ہائی کورٹ نے 2007 میں ریونیو بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ دوکانداروں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق دوکانیں مالکانہ حقوق پر دی جائیں جسکی سماعت اس وقت سے ریونیو بورڈ جاری ہے اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا کہ میونسپل کارپوریشن نے دوکانوں کی نیلامی کا اشتہار دے دیا ہے جسے فوری طور پر روکا جائے اور ریونیو بورڈ کے فیصلہ تک نیلامی نہ کی جائے اس پٹیشن پر ہائی کورٹ کے جج عاصم حفیظ نے کپڑا مارکیٹ کی دوکانوں کی نیلامی روک کر آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے