عام آدمی کو بیماریوں سے بچاو کیلئے آگاہی دینا اشد ضروری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بورے والا کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت نومنتخب صدر ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی تھے جنہوں نے نومنتخب عہدیداران صدر ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف،نائب صدر ڈاکٹر محمد اقبال،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد اختر،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر آصف علی،لیڈی صدرڈاکٹر فریدہ مقصود اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرحت اظہر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب میں صدر بار ہمایوں شکیل چیمہ،جنرل سیکرٹری میڈم راحیلہ منور،سابق صدور پی ایم اے ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،ڈاکٹر مقصود احمد شیخ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،معروف سرجن ڈاکٹر اختر حسین،ڈاکٹر ظفر اقبال مرزا اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی نے کہا کہ ہمیں عوام کو صحت کے بارے آگاہی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے عام آدمی کو بیماریوں سے بچاو کیلئے آگاہی دینا اشد ضروری ہے تا کہ بیماری سے پہلے عام آدمی اس کا سدباب کر سکے ہمیں قدرتی غذا کے استعمال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور پیدل چلنے کی عادت ڈالنا ہو گی اپنے اندر پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے