عائشہ گلا لئی نے عمران خان پر خود کش حملہ کیا جو کہ بُری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔ خالد نثار ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف لائرز ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 167بیرسٹر خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر خود کش حملہ کیا جو کہ بُری طرح ناکام ہو گیا ہے،(ن)لیگ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خود کش بمباروں کی فیکٹری بن گئی ہے اور اب کرپٹ حکمرانوں کے یہ خود کش بمبار عدالتوں پر حملہ کرنے میں ناکامی کے بعد عمران خان پر حملوں کا منصوبہ بنا چکے ہیں،عمران خان ایک با کردار اور قوم کا درد رکھنے والے عوامی لیڈر ہیں انکے خلاف تمام غیر اخلاقی حربے بری طرح ناکام ہونگے،پی ٹی آئی کی خواتین اپنے قائد کے خلاف ایسے تمام مذموم منصوبوں کا ناکام بنائیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے