عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بد کرداری کے جو الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
حیدرآباد(میڈیا سیل)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر کرپشن کی سرپرستی،بے ضابطگیوں اور بد کرداری کے جو الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں اگر ایک جھوٹ کے باعث نواز شریف پر آرٹیکل 63-62 لگ سکتا ہے اور وہ نااہل ہو سکتے ہیں تو یہ الزامات تو اس سے بھی زیادہ سخت اور خطرناک ہیں اسکی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے اگر یہ ثابت ہو جائیں تو ان پر بھی آرٹیکل 63-62 کا اطلاق کر کے انصاف کا بول بولا کیا جائے،نواز شریف کے بارے میں عدالتی فیصلے پر اعتراض کرنے والوں کے منہ بھی بند ہو جائیں گے اور عدالتی فیصلوں پر جانبداری کے الزامات کا جواب بھی آ جائے گا اور اگر عدالتی تحقیقات کی روشنی میں عمران خان پر لگائے گے الزامات ثابت نہ ہوسکیں تو الزام لگانے والوں پر بہتان اور الزام تراشی کی جو شرعی سزائیں ہیں وہ ان کو دی جائیں تاکہ پھر کسی کو کسی کی آبرو ریزی کی ہمت نہ ہو اور ملک کی سیاست میں جو ایک غلط روش چل پڑی ہے کہ جس سے کچھ ناراضگی ہو جائے یاکسی کو کچھ ذاتی مفادات مل جائیں تو وہ اپنے مخالف کی کردار کشی کردیتا ہے اس سے بھی قوم کو نجات مل جائے گی۔