عائشہ نذیر جٹ کی پٹیشن پر ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کو الیکشن ٹریبونل کا شوکاز نوٹس
بورے والا(نمائندہ خصوصی)الیکشن ٹریبونل ملتان نے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف عائشہ نذیر جٹ کی پٹیسن پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا،لیگی ایم این اے کو اپنے خلاف الزامات کا مفصل جواب جمع کروانے کی ہدایت،اپریل کے تیسرے ہفتے میں پٹیشن کی آئندہ سماعت ہو گی،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے حلقہ این اے 162 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں کے خلاف انکی مدمقابل آزاد امیدوار و موجودہ سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب عائشہ نذیر جٹ کی طرف سے الیکشن ٹریبونل ملتان میں دائر انتخابی عذرداری میں لیگی ایم این اے کے اثاثہ جات اور بنک اکاؤنٹس مخفی رکھنے کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے تھے اس انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران گزشتہ روز الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج عاصم بشیر نے لیگی ایم این اے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے متعلق تحریری و دستاویزی ثبوت عدالت میں جمع کروائے انتخابی عزاداری کی آئندہ سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے روز ہو گی۔