طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یوسف آباد لنک روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے۔اہل علاقہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یوسف آباد لنک روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے،اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ سے دیوان صاحب روڈ کو لنک کرنے والی یوسف آباد لنک روڈ جو کہ ایک طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں اور حادثات بھی معمول بن چکے ہیں متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں اس لنک روڈ سے روزانہ گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد گزرتی ہے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے