طلباء تنظیموں کے نام پر فائرنگ اور قتل و غارت گری کم نہ ہو سکی،ایک اور نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)طلباء تنظیموں کے نام پر فائرنگ اور قتل و غارت گری کم نہ ہو سکی،ایک اور نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی،پولیس انتظامیہ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے میں ناکام،نوجوان نسل اسلحہ گردی کا شکار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر میں گزشتہ دو تین سالوں سے جاری طلباء تنظیموں کے نام پر شہر میں سرعام اسلحہ بردار نوجوانوں کی طرف سے آئے روز فائرنگ اور قتل غارت گری کے واقعات میں اضافہ شریف شہریوں کیلئے عذاب بن گیا نواحی آبادی اقبالنگر کے رہائشی ایک طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے نوجوان شفیق عرف بونی بھٹی سکنہ اقبالنگر کو گلشن غنی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو کر دی گئی واضح رہے کہ گزشتہ تین چار سال کے دوران انہی طلباء تنظیموں کے نام سے مسلح جتھوں کے مابین فائرنگ اور قتل و غارت کی وجہ سے اب تک 6 سے زائد نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابھی تک انکی روک تھام کیلئے شہر کو ان مسلح جتھوں سے پاک کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور شہر میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔