طالب علم نے الیکٹرک بائیک بنا کر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر دیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستانی طالب علم نے الیکٹرک بائیک بنا کر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر دیا یہ الیکٹرک بائیک 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک دوڑ سکتی ہے اور پوری بیٹری چارج ہونے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت صرف ہوتا ہے،پاکستانی طالب علم عبدالباسط نے بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک ہے جس کی لگی ہر چیز میڈان پاکستان ہے یہ الیکٹرک بائیک پٹرول کے بغیر بیٹری پر چلتی ہے اور ایک دفعہ کی بیٹری چارجنگ کا خرچ 10روپے آتا ہے بی ایم ڈبلیو کی طرح اس کی ایک مرتبہ سپیڈ فکس کرنے کے بعد آپ پیڈل سے پاﺅں ہٹالیں تو وہ برقرار رہے گی اس میں یہ بھی خصوصیت ہے کہ اگر آپ کو زیادہ سفر کرنا ہے اور بیٹری ختم ہو رہی ہیں تو اسے فکس کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں ویسے بھی یہ ایک عام ساکٹ کیساتھ کھڑی کر کے چارج کی جا سکتی ہے۔