طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر آتشیں اسلحہ سے مسلح 10سے زائد افراد کا مقامی تاجر کے گھر پر دھاوا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر آتشیں اسلحہ ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح 10سے زائد افراد کا مقامی تاجر کے گھر پر دھاوا،اینٹوں کی بارش،اندھا دھند فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا کر دو حقیقی بھائیوں اور اُنکے کزن کو مار مار کر لہولہان کر دیا،ملزمان کی فائرنگ سے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ لکڑمنڈی سے ملحقہ آبادی والکٹ کالونی کے رہائشی میڈیکل ریپ ملک محمد رمضان،اُنکے بھائی ملک عبدالحمید اور ملک مقبول احمد نے اُسی گلی کے رہائشی نوجوانوں بابر بھٹی اور بلال بھٹی وغیرہ کو طالبات کو چھیڑنے سے منع کیا تو انہوں نے اس بات برا منایا اور اشتعال میں آکر اپنے دوستوں و قریبی رشتہ داروں کو بلوا کر انکے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا جس سے گلی میں موجود لوگوں میں بھگڈر مچ گئی اور مسلح افراد نے ملک رمضان،ملک عبدالحمید اور ملک مقبول کو پکڑ کے انہیں ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے لہولہان کردیا ملزمان نے انکے گھر پر شدید پتھراو بھی کیا جس سے انکے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے ملزمان بابر بھٹی،بلال احمد بھٹی،شہباز احمد،محمد عامر بھٹی،محمد شفیق اور دیگر پانچ چھ ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ اگر دوبارہ ہمیں شکایت کی تو انجام بُرا ہو گا جس کے بعد م ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کروا دیا گیا واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی۔