ضلع وہاڑی کے کسی بھی تھانہ میں سفارشی ایس ایچ او تعینات نہیں ہو گا۔زاہد نواز مروت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی کے کسی بھی تھانہ میں سفارشی ایس ایچ او تعینات نہیں ہو گا،ایس ایچ اوز اور دیگر عملہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ انکی کارکردگی کی بنیاد پر ہو گی اس حوالہ سے سفارش کروانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی جو اہلکاران صحیح معنوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے انکو ناصرف محکمہ بلکہ عوام میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،انصاف میں تاخیر یا مظلوم سے زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،جھوٹے مقدمات درج کروانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور حقائق بیان کرنے والے کو مکمل انصاف ملے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے باہر سبزہ زار میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان اور پریس کلب بورے والا کے ارکان چوہدری اصغر علی جاوید اور ملک طالب حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے