ضلع وہاڑی پولیس کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ۔ عمر سعید ملک ڈی پی او

بورے والا(محمد شیر خاں کھچی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی پولیس کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے،معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2013 کے تحت ہم عوام کو جواب دہ ہے جب سے چارج سنبھالا ہے اس وقت سے لیکر اب تک محکمانہ پالیسی کے تحت پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے،ضلع وہاڑی کے تمام تھانوں میں جدید سہولیات کی فراہمی بتدریج جاری ہے،تمام تھانوں میں ڈیسک کا قیام،نئے فرنیچر کی فراہمی،گاڑیوں کی مرمت اور تفتیشی آفیسرز کو تفتیش کے لیے تمام تر اخراجات کی محکمہ سے ادائیگی یقینی بنائی گئی ہے اس حوالے سے تفتیش کے لئے پنجاب بھر میں جانے کے لیے سرکاری گاڑی اور پیٹرول محکمہ ادا کرے گا اگر کسی تفتیشی نے مدعی سے پیسوں کا مطالبہ کیا تو اسکے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں انصاف کے لیے محکمہ اخراجات ادا کرنے کا پابند ہیں میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جاتی ہے کہ کوئی بھی شخص کسی اہلکار کو رشوت نہ دے انہوں نے کہا کہ اب ہر ماہ محکمہ کے غیر ضروری اخراجات کم کر کے 33لاکھ روپے کی بچت کرنے کے علاوہ پیٹرول کی مد میں واجب الادا ایک کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے بلوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ائیر کنڈیشنز لگائے جائے گئے اور نئے جدید تھا نے بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس بورے والا میں وکلائ،سول سوسائٹی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،صدر بار محمدجاوید شاہین،جنرل سیکرٹری عبدالسلام،سابق سیکرٹری بار میں افتخار احمد صابر،”ایمرا“کے سیکرٹری انفارمیشن و ضلعی سیکرٹری آواز ڈسٹرکٹ فورم محمد شیر خاں کھچی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے