ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔وقاص رشید
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلع وہاڑی میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی،سمارٹ لاک ڈاﺅن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں جبکہ گراں فروشوں کو بھی جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں محکمہ مال کے افسران و عملہ نے زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 4کروڑ 86لاکھ 54ہزار روپے وصول کر لئے گئے ہیں زرعی ٹیکس کی وصولی کا ہدف 7کروڑ 84لاکھ 75ہزار روپے مقرر ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید نے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے کاروائی کرتے ہوئے 51 دوکانداروں کو 72 ہزار 500 روپے نقد جرمانے کئے جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاﺅن اور دوکانوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 70 دوکانیں سیل کر دی گئی ہیں اور 45 دوکانداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔